چکوال:قصبہ سدوال کے قریب محنت کش سے تین نا معلوم نوجوانوں کی بدفعلی

نامعلوم نوجوان نے کال کی کہ سدوال سے بول رہا ہوں ہم نے چپس رگڑائی کرانی ہے
میں موٹرسائیکل پرسوار ہو کر قصبہ سدوال کے قریب پہنچا تو تین نوجوان موٹرسائیکل پر آگئے
جنہوں نے مجھے ویرانے میں لے جا کر باری باری بدفعلی کی ، ابراہیم خان ولد شمع زار خان
چکوال (کرائم رپورٹر سے)تھانہ صدر کے علاقہ سدوال میں محنت کش کے ساتھ تین نامعلوم افراد کی مبینہ بدفعلی ۔ابراہیم خان ولد شمع زار خان ساکن شاہ پور سرگودھا نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم نوجوان نے اس کے موبائل نمبر پرکال کی اور کہا کہ میں سدوال سے بول رہا ہوں ہم نے چپس رگڑائی کرانی ہے۔تم سدوال کے قریب آجاﺅ ۔میں موٹرسائیکل پرسوار ہو کر قصبہ سدوال کے قریب پہنچا تو ایک نوجوان موٹرسائیکل پر آیا ۔ جو مجھے ایک ویرانے میں لے گیا جہاں پہلے سے دو نوجوان موجود تھے جنہوں نے میرے ساتھ باری باری بدفعلی کی ۔تھانہ صدر کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالرحمن نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں