چکوال:محمکہ خوراک کا چھاپہ،7سومن گندم پشاور سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ٹرک ڈرائیور گرفتار

کلر کہار،محکمہ فوڈ کا چھاپہ ،7سو من گندم خیبر پختونخواہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام
محکمہ فوڈ کا عملہ موٹر وے پر جانچ پڑتال کر رہاتھا کہ ایک ٹرک نمبر TKL/065کو روکا جس میں بھاری مقدار میں گندم لوڈتھی
ڈرائیور محمد لیاقت ولد محمد اسلم ساکن کرولی 560تھیلے 50کلو گرام گندم بغیر اجازت پشاور لے جارہاتھا،مجتبی صفدرانسپکٹر
کلر کہار( بیورو چیف سے)محکمہ خوراک کے عملہ نے موٹر وے کے ذریعہ سات سو من گندم خیبر پختونخواہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ،مجتبی صفدرانسپکٹر نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں محکمہ فوڈ کا عملہ موٹر وے پر جانچ پڑتال کر رہاتھا کہ اس دوران ایک ٹرک نمبر TKL/065کو روکا جس میں بھاری مقدار میں گندم لوڈتھی۔ دوران جانچ پڑتال ڈرائیور محمد لیاقت ولد محمد اسلم ساکن کرولی کے قبضہ سے 560تھیلے 50کلو گرام گندم برآمد ہوئی جو کہ بغیر اجازت پشاور لے جارہاتھا۔ تھانہ کلر کہار کے سب انسپکٹر سعادت شہزاد قمرنے ٹرک قبضہ میں لے کرمقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں