چکوال:مرکز قومی بچت کے ہزاروں کھاتہ دار اپنی ہی رقم کے حصول کے لئے خوار

روزانہ چکوال ، کلر کہار اور چوآ سیدن شاہ سے آنے والے کھاتہ دار اپنی ہی جمع پونجی حاصل کرنے کے لئے رل گئے
مرکز قومی بچت کے عملہ نے پرائیویٹ طور پر دو خواتین بھی بٹھا رکھی ہیںجو کہ کھاتہ داروں سے رقم وصول کرتی ہیں
چکوال (شکایات سیل)مرکز قومی بچت کے ہزاروں کھاتہ دار سراپا احتجاج بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق روزانہ چکوال ، کلر کہار اور چوآ سیدن شاہ سے آنے والے کھاتہ دار اپنی ہی جمع پونجی حاصل کرنے کے لئے رل گئے ہیں۔مرکز قومی بچت کے عملہ نے پرائیویٹ طور پر دو خواتین بھی بٹھا رکھی ہیںجو کہ کھاتہ داروں سے رقم وصول کرتی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مرکزی قومی بچت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے جمعرات کے روز مرکز قومی بچت کا دورہ کیا اورحالات و واقعات کا جائزہ لیا ۔ےاد رہے کہ عملہ کے خلاف شکایات زبان زد عام ہیں اور ڈائریکٹر جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ مرکز قومی بچت چکوال کے عملہ کا قبلہ درست کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں