چکوال:نالہ گھمبیر میں 6طالب علم ڈوب گئے،4کوبچالیا گیا،2جاں بحق


چکوال:نالہ گھمبیر میں نجی اکیڈمی کے چھ طالب علم نہاتے ہوئے ڈوب گئے،چار طالب علم بچ گئے جبکہ دو زندگی کی۔بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کی نجی اکیڈمی میں زیر تعلیم خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے طلباء سیروتفریح کے لئے گھمبیر کے مقام پر گئے۔جہاں نہاتے ہوئے چھ طالب علم ڈوب گئے۔جن میں سے چار کو زندہ بچالیا گیا جبکہ دوطالب علم جان بحق ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور دوگھنٹے کی جدوجہد کے بعد 17سالہ عمیر اور 17سالہ اویس کی نعشیں نکال لی گئیں۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں طلباء کی نعشیں ان کے ورثاء کے حوالہ کردیں ۔نعشیں تدفین کے لئےطلباء کے آبائی علاقہ کرک روانہ کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں