چکوال:ڈلوال کے نوسرباز محمد خالد کے مزیدمتاثرین منظر عام پر آگئے۔نوسرباز کے خلاف مقامی تھانہ میں درخواست

محمد خالد ولد محمد اکبر نے مجھے میرے بیٹے اور بھتیجے کی اٹامک انرجی میں نوکری کا جھانسہ دے کر 83ہزار روپے کی رقم بٹور لی ، ساجد محمود
کوئلے کی کان کے مالکان ،بھٹہ خشت ،سریے کے بیوپاری اور دیگر مکاتب فکر کے متاثرین نوسر باز کے خلاف کارروائی کے لئے متحرک
چکوال (کرائم رپورٹر سے)قصبہ ڈلوال کے نوسر باز محمد خالد کے متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ساجد محمود ولد نذر حسین نے تھانہ سٹی چکوال میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ محمد خالد ولدمحمدکابر ساکن محلہ مسجد ملکاں، ڈلوال تحصیل چوآ سیدن شاہ ضلع چکوال جو کہ میری دکان کے سامنے ےاسر پلازہ میں کرایہ پر مقیم تھا ۔ محمد خالد نے سائل سے تعلقات استوار کئے اور سائل کو بتایا کہ اس کا چچا زاد بھائی اٹامک انرجی اسلام آباد میں اعلی عہدے پر فائز ہے اپنے بیٹے اور اپنے کسی اور عزیز کے کاغذات دو میں ان کو نوکری دلا دوں ۔ چنانچہ سائل نے رو برو ملازم حسین وغیرہ کے اپنے بیٹے شاہ زیب اور محسن عباس ولد ملازم حسین کے کاغذات محمد خالد مذکورہ کو دیئے ۔ مورخہ17 /جولائی2022کو بوقت تقریبا دو بجے دوپہر محمد خالد مذکورہ سائل کے گھر واقعہ مدینہ ٹاﺅن آیا اور بتایا کہ اس کا بیٹا اور بھتیجا بھرتی ہو گئے ہیں ، 80ہزار روپے نقد اور 3ہزار روپے کرایہ مجھے دو تاکہ میں جا کر ان کے آرڈر لے آﺅں ۔ سائل نے محمد خالد کی باتوں میں آکر رو برو ملازم حسین اور شاہ زیب کے محمدخالد مذکورہ کو 83000´روپے نقد ادا کر دیئے ۔بعد ازاں کئی روز گزر گئے سائل محمد خالد سے اس بابت استفسار کرتا رہا لیکن محمد خالد ٹال مٹول سے کام لیتا رہا ۔ اب محمدخالد ےاسر پلازہ سے فرار ہو گیا ہے اور اس کے زیر استعمال فون نمبرز بھی بند ہے ۔محمد خالد کے بارے میں علم ہو اہے کہ وہ چکوال شہر کے متعدد افراد سے دھوکہ دہی اور فراڈ سے بھاری رقم لے کر فرار ہو گیا ہے ۔ اس کے متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔مزید برآں کوئلے کی کان کے مالکان ،بھٹہ خشت ،سریے کے بیوپاری اور دیگر مکاتب فکر کے متاثرین نوسر باز کے خلاف کارروائی کے لئے مشاورت کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں