چکوال:تلہ گنگ کو ضلع کادرجہ دینے کی بازگشت،تحصیل چکوال کے سیاست دانوں کارخ چکوال کےقومی اسمبلی کے حلقہ کی جانب ہوگیا

چکوال کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر گھمسان کا رن
حلقہ این اے 58پر ایک نار سو بیمار جیسی صورتحال ہے ، سردست میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال،سردار غلام عباس، ایاز امیر،فوزیہ بہرام،سردار ذوالفقار علی دلہہ سمیت جنرل ریٹائرڈ حافظ مسرور احمد و دیگر امیدوار ہیں
مسلم لیگ ن کے میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال، سردار غلام عباس اور جنرل ریٹائرڈ حافظ مسرور احمدجبکہ پاکستان تحریک انصاف ایاز امیر، ےاسر ہمایوں سرفراز راجہ ،فوزیہ بہرام اورسردار ذوالفقار علی دلہہ میں کسی ایک کو ٹکٹ دے گی
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 21میں مسلم لیگ ن کے چوہدری سلطان حیدر علی کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے سردار آفتاب اکبر خان،سردار زمرد لطیفال،سردار ذوالفقار علی دلہہ میں سے کسی ایک کے ساتھ ہو گا
حلقہ پی پی 22تحصیل کلر کہار اور چوآ سیدن شاہ پر مشتمل ہوگا،مسلم لیگ ن کے ملک تنویر اسلم سیتھی کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے پیر وقار کرولی کے ساتھ ون ٹو ون ہوگا ، چکوال کا مستقبل کا سیاسی منظر نامہ عیاں ہورہا ہے
راجہ طارق افضل کالس ، پیر نثار قاسم جوجی ،چوہدری علی ناصر بھٹی، چوہدری تیمور علی خان ،مستقبل کے سیاسی منظر نامہ سے غائب ،جماعت کی کامیابی کی صورت میں ان کو بلدیاتی عہدوں پر ایڈ جسٹ کیا جائے گا
چکوال( ا ع م /نامہ نگار خصوصی)تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دینے کی بازگشت نے جہاں تلہ گنگ کی سیاست میں ہلچل مچارکھی ہے وہاں دوسری جانب تحصیل چکوال سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں کا رخ چکوال شہر کے حلقہ این اے58کی جانب موڑ دیاہے ۔حلقہ این اے 58پر ایک نار سو بیمار جیسی صورتحال ہے سردست میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال،سردار غلام عباس، ایاز امیر،فوزیہ بہرام،سردار ذوالفقار علی دلہہ سمیت جنرل ریٹائرڈ حافظ مسرور احمد سمیت دیگر امیدوار حالات دیکھ کر میدان میں اترنے کے لئے پر تول رہے ہیں۔ اب تک کی سیاسی صورتحال کے مطابق مسلم لیگ ن کے میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال، سردار غلام عباس اور جنرل ریٹائرڈ حافظ مسرور احمدجبکہ پاکستان تحریک انصاف ایاز امیر، ےاسر ہمایوں سرفراز راجہ ،فوزیہ بہرام اورسردار ذوالفقار علی دلہہ میں کسی ایک ایک امیدوار کو ٹکٹ دے گی ۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی پی 21 جو کہ صرف تحصیل چکوال کے دیہات پر مشتمل ہوگا حلقہ پی پی 21میں مسلم لیگ ن کے چوہدری سلطان حیدر علی کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے سردار آفتاب اکبر خان،سردار زمرد لطیفال،سردار ذوالفقار علی دلہہ میں سے کسی ایک کے ساتھ ہو گا ۔حلقہ پی پی 22تحصیل کلر کہار اور چوآ سیدن شاہ پر مشتمل ہوگا،مسلم لیگ ن کے ملک تنویر اسلم سیتھی کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے پیر وقار کرولی کے ساتھ ون ٹو ون ہوگا ۔ راجہ طارق افضل کالس ، پیر نثار قاسم جوجی ،چوہدری علی ناصر بھٹی، چوہدری تیمور علی خان ،مستقبل کے سیاسی منظر نامہ سے غائب ،جماعت کی کامیابی کی صورت میں ان کو بلدیاتی عہدوں پر ایڈ جسٹ کیا جائے گا ۔جوں جوں ضلع تلہ گنگ کی بازگشت سنائی دے رہی ہے ضلع چکوال کا مستقبل کا سیاسی منظر نامہ عیاں ہوتا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں