چکوال:تھوہا بہادر میں بیوی نے آشنا کی مدد سے خاوند پر تیل چھڑک کر آگ لگادی

عتیق الرحمن کے ڈیرے پر سورہا تھا کہ میری بیوی نے میرے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
میری بیوی کے مسمی ریاست ولد منظور ساکن کوٹ مومن سے ناجائز تعلقات ہیں ،اللہ دتہ ولد باطی
بلکسر(کرائم رپورٹر سے)تھانہ صدر کی پولیس چوکی بلکسر کے علاقہ تھوہا بہادر میں خاتون اور اس کے آشنا کی مدد سے خاوند کو آگ لگا کر جلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔اللہ دتہ ولد باطی ساکن کوٹ مومن سرگودھا حال مقیم تھوہا بہادر نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں عتیق الرحمن کے ڈیرے پر کام کرتا ہوں ۔میری بیوی اور بچے بھی ادھر ہی رہتے ہیں میں سورہا تھا کہ میری بیوی نے میرے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ میں جھلس گیا مجھے سول ہسپتال لے جایا گیا ۔میری بیوی کے مسمی ریاست ولد منظور ساکن کوٹ مومن سے ناجائز تعلقات ہیں۔ میں نے اس کو منع کیا تو اس نے ریاست کی مدد سے مجھے مارنے کی کوشش کی۔تھانہ صدر کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد سفطین نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میںمقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں