چکوال:ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کی کمرشل دکانوں کی غیر قانونی منتقلی کے سکینڈل کا انکشاف

ضلع کونسل کے چیف آفیسر اور اکاونٹنٹ کا غیر قانونی طور پر قابض تاجروں سے ملی بھگت اور ضلع کونسل کی دکانیں قواعد وضوابط سے ہٹ کرغیر قانونی طور پر منتقل کرنے کا منصوبہ

میونسپل کمیٹی کے عملہ نے جنرل مارکیٹ کی متعدد دکانیںبھاری رشوت لے کر دوسرے فریق کو منتقل کردیں ،متاثرہ تاجر برادری کا کارروائی کا مطالبہ

چکوال ( خبر نگار خصوصی)محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے زیر اہتمام ضلع کونسل پلازہ اور میونسپل کمیٹی کی کمرشل دکانیں غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کا سکینڈل منظر عام پر آیا ہے ۔معلوم ہو اہے کہ ضلع کونسل کے چیف آفیسر،اکاونٹنٹ اور دیگر عملہ نے ملی بھگت کر کے ضلع کونسل کی دکانیں قواعد وضوابط سے ہٹ کرغیر قانونی طور پر منتقل کردی ہیں اور باقی ماندہ کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اسی طرح میونسپل کمیٹی کے عملہ نے میونسپل کمیٹی پلازہ سمیت جنرل مارکیٹ کی متعدد دکانیں بھاری رشوت وصول کر کے دوسرے فریق کو منتقل کردیں ۔متاثرہ تاجر برادری نے محکمہ انسداد رشوت ستانی چکوال سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں