چکوال:محلہ منہاس آباد میں چوری کی واردات،نامعلوم چور 8 لاکھ روپے کے زیورات چوری کر کے فرار

نا معلوم چور رات کی تاریکی میں آٹھ لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کر کے فرار ہو گئے
چکوال (کرائم رپورٹر سے)تھانہ سٹی چکوال کے علاقہ منہا س آباد میں رات کی تاریکی میں نامعلوم چور گھر سے آٹھ لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ سید وسیم حیدر ولد سید ذوالقرنین حیدر شاہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وس کی ہمشیرہ کے گھر رات کی تاریکی میں نامعلوم چور آئے اور چارعدد چوڑیاں ،دو عدد کڑے،ایک عدد ہارسیٹ ،دو عدد کانٹے،ایک عدد چین اورایک عدد ہیرے کی انگوٹھی مالیتی آٹھ لاکھ روپے چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ تھانہ سٹی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عدنان عباس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں