چکوال:شہریوں نے موٹر سائیکل چور پکڑ کر ٹھکائی کرکے پولیس کے حوالہ کردیا۔ذرائع

تھانہ سٹی کے علاقہ میں شہریوں نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کی خوب ٹھکائی کی اور بعدازاں پولیس کے حوالہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق چور نےضلع کونسل پلازہ کی موبائل شاپ سے جونہی موٹر سائیکل چوری کی تو تاجروں نے موٹر سائیکل چور کو پکڑ لیا۔واقعہ کی فوٹیج اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔فوٹیج میں چور کو موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔سٹی پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی ماسٹر کی برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں