چکوال:بہکڑی کے نجی پولٹری فارم میں ملازم سمیت تین افراد کی بچے کے ساتھ بدفعلی

مبارک علی ولد امیر علی ساکن چک نمبر اے ٹی ڈی اے تحصیل کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ بہکڑی کے نجی پولٹری فارم پر ملازم ہے
مبارک علی نے دو ساتھیوں کے ہمراہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا ، ایک شخص نے پستول تان رکھا جبکہ دوسرا واقعہ کی وڈیو بناتا رہا
چکوال (کرائم رپورٹر سے)تھانہ صدر چکوال کے علاقہ بہکڑی میں تین افراد کی بچے سے مبینہ زیادتی کا واقعہ ،ملزمان نے موبائل فون پرواقعہ کی وڈیوبنالی۔تفصیلات کے مطابق مبارک علی ولد امیر علی ساکن چک نمبر اے ٹی ڈی اے تحصیل کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ بہکڑی کے نجی پولٹری فارم پر ملازم ہے ۔مبارک علی نے اپنے دیگر دو ساتھیوں مہتاب ویلڈر اور فہیم کے ہمراہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا ۔واقعات کے مطابق ایک شخص نے پستول تان رکھا جبکہ دوسرا واقعہ کی وڈیو بناتا رہا۔ صدر پولیس نے واقعہ کی وڈیو وائرل ہونے کے باوجود تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں