امریکی ایوان نمائندگان میں حکیم جیفریز ڈیموکریٹ پارٹی لیڈر منتخب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان میں حکیم جیفریز ( Hakeem Jeffries) ڈیموکریٹ پارٹی لیڈر منتخب ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 52 سالہ حکیم جیفریز بلامقابلہ پارٹی رہنما منتخب ہوئے۔حکیم جیفریز کا تعلق بروکلین سے ہے جہاں سے وہ 2012 میں پہلی بار منتخب ہوئے، حکیم جیفریز 2019 میں چیئرمین ڈیموکریٹک کاکس بنے۔یہ ایک تاریخی اقدام ہے کہ حکیم جیفریز کانگریس کے کسی بھی چیمبر میں دو بڑی جماعتوں میں سے ایک کی قیادت کرنے والے پہلے سیاہ فام بن جائیں گے۔واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے عہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں