اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر بنائی گئی ہے، حکومت کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل، ایاز صادق اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار شامل ہوں گے، کمیٹی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔اعلیٰ سطح کی کمیٹی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018ء کا بھی ازسرِنو جائزہ لے گی۔مقامی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی نمائندگی فاروق بخاری، زاہد سعید، قاضی منصور دلاور کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی نمائندگی ارم شاکر رحیم اور عائشہ ٹیمی حق کریں گی۔حکام کے مطابق پاکستانی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی جانب سے تمام ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا تاحال کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا ہے۔
تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے انڈے کس طرح کھائیں؟ جانیں کچھ زبردست ترکیبیں
انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری
جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا:عائشہ عمر
میں نے رمیز راجا کو عہدے سے نہیں ہٹوایا: نجم سیٹھی
مصری صدر کا روس کو خفیہ طور پر 40 ہزار راکٹس دینے کا منصوبہ
کوئٹہ: کچلاک میں پولیس آپریشن، ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید
لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ جان لی
آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی قرارداد منظور، 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان
کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق
(ن) لیگ کے اکاؤنٹ سے بیٹی کی تصویر پوسٹ ہونے پر ارمینا کے شوہر پھٹ پڑے