عمران خان کو بڑا دھچکا، اہم رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا،ناقابل یقین خبر آگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کل مولانا فضل الرحمن کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کل شام مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جے یو آئی میں شمولیت کریں گے۔سمیع اللہ علیزئی صوبائی اسمبلی کے حلقہ112 سٹی ٹو سے 2 بار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے،اس بار وہ پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور کے مقابلہ میں جے یو آئی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک ممبر صوبائی اسمبلی بھی عنقریب جے یو آئی میں شمولیت اختیارکریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں