ڈیفالٹ کا خطرہ برقرار، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا، سابق وزیر خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور آئی ایم ایف کے واپس آنے تک ڈیفالٹ کا خطرہ برقرار رہے گا۔ ہم جس راہ پر چل رہے ہیں وہ ڈیفالٹ کی طرف جاتی ہے۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان بابائے ڈیفالٹ ہیں۔ پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف دراصل عمران خان نے دھکیلا ہے۔ پارٹی کی اندرونی چپقلش کے متعلق بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار روز میرے خلاف باتیں کرتے ہیں۔ مریم نواز کو کچھ کہنا تھا تو فون پر کہہ دیتیں، ٹویٹ ایک مذاق تھا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے عہدے سے اچھے طریقے سے نہیں ہٹایا گیا۔ کس کو وزیر لگانا ہے اور کس کو ہٹانا ہے، یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فروری میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ توڑا۔ انہیں ا ب بھی صرف حکومت چاہیے، وہ اب بھی یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں