تصویر میں نظر آنے والا یہ لڑکا کونسا مشہور اداکار ہے؟

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان شوبز انڈسٹری میں کئی نامور فنکار ایسے ہیں جنہوں نے بطورِ چائلڈ آرٹسٹ یا پھر لڑکپن میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔سوشل میڈیا پر آج کل 90 کی دہائی کے ایک مشہور ڈرامے ’آغوش‘ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جسے دیھ کر صارفین کافی حیران ہیں۔دراصل اس ویڈیو کلپ میں جو چہرہ صارفین کو تھوڑا جانا پہچانا سا لگ رہا ہے وہ نوجوان عمران عباس ہیں جوکہ اب پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار ہیں۔1993ء میں عمران عباس صرف 14 سال کی عمر میں ڈرامہ سیریل ’آغوش‘ میں پہلی مرتبہ اسکرین پر جلوہ گر ہوئے تھے اور اب اتنے بدل گئے ہیں کہ پہچاننا بھی مشکل ہے۔عمران عباس کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی بہترین اداکاری، گلوکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں