لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹروں کی طرف سے ہدایت کی جاتی ہے کہ ہمیں صحت مند رہنے کے لیے روزانہ کم از کم 8گلاس پانی پینا چاہیے۔ اب ماہرین نے نئی تحقیق میں پانی کی یہ مقدار ہماری ضرورت سے زیادہ قرار دے دی ہے۔میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف ایبرڈین کے ماہرین نے بتایا ہے کہ 8گلاس پانی روزانہ پینے سے اگرچہ ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچتا مگر پانی کی اتنی مقدار ہماری جسمانی ضرورت سے بہت زیادہ ہے۔اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 23مختلف ممالک سے 5ہزار 604لوگوں پر مشتمل سروے کیا اور نتائج مرتب کیے۔ تحقیق میں شامل افراد کی عمریں 8دن سے 96سال تک تھیں۔نتائج میں ماہرین نے بتایا ہے کہ ہمارا جسم اپنی ضرورت کے پانی کا لگ بھگ آدھا حصہ کھانے پینے کی اشیاءسے حاصل کرتا ہے جو ہم کھاتے ہیں۔ جسم کی باقی ضرورت کے لیے ہمیں پانی پینا ہوتا ہے، جو کہ ڈیڑھ سے 1.8لیٹر کافی ہوتا ہے۔ چنانچہ اگر ہم پورا 2لیٹر پانی نہ بھی پئیں تو ہمارے جسم کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔
تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے انڈے کس طرح کھائیں؟ جانیں کچھ زبردست ترکیبیں
انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری
جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا:عائشہ عمر
میں نے رمیز راجا کو عہدے سے نہیں ہٹوایا: نجم سیٹھی
مصری صدر کا روس کو خفیہ طور پر 40 ہزار راکٹس دینے کا منصوبہ
کوئٹہ: کچلاک میں پولیس آپریشن، ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید
لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ جان لی
آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی قرارداد منظور، 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان
کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق
(ن) لیگ کے اکاؤنٹ سے بیٹی کی تصویر پوسٹ ہونے پر ارمینا کے شوہر پھٹ پڑے