پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل، مونس نے کپتان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی،اچانک خبر نے کھلبلی مچادی

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب اسمبلی ٹوٹنے سے قبل سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی۔پنجاب اسمبلی ٹوٹنے سے پہلے مستقبل کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تیاری جاری ہے، رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے عمران خان سے ملاقات میں اپنے پتے کھول کر رکھ دئیے ہیں۔عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں مونس الٰہی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی جبکہ صدر عارف علوی سے ملاقات میں پرویز الٰہی نے بھی اسمبلیوں کی تحلیل سے پہلے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر زور دیا ہےادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے تصدیق کی کہ (ق) ليگ کو ایڈجسٹ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں