اسلام آباد(ویب ڈیسک)ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، ملک میں ہفتہ وار شرح صفر اعشاریہ 40 فیصد کم ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 29 اعشاریہ 42 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے 30 اعشاریہ 66 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں جبکہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مرغی کی قیمت میں 5 اعشاریہ 89 فیصد، پیاز کی قیمت میں 4 اعشاریہ 45 فیصد جبکہ آٹے کی قیمت میں 2 اعشاریہ 17 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق اس ہفتے باسمتی ٹوٹا چاول 2 اعشاریہ 04، آئی آر آر آئی چاول کی قیمت میں 1 اعشاریہ 74 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق چینی 1 اعشاریہ31، نمک 1 اعشاریہ 08، واشنگ سوپ 2 اعشاریہ 30 فیصد اور آگ جلانے والی لکڑی 1اعشاریہ27 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران ٹماٹر 28 اعشاریہ71، آلو 16 اعشاریہ 63 اور انڈے 2 اعشاریہ 64 فیصد سستے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق گھی کا ایک کلو کا ڈبہ صفر اعشاریہ 9 اور 2 اعشاریہ 5 کلو کا ڈبہ صفر اعشاریہ 65 فیصد سستا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور صفر اعشاریہ61، دال ماش صفر اعشاریہ 44 اور دال چنا صفر اعشاریہ 22 فیصد سستی ہوئی جبکہ کوکنگ آئل کے 5 کلو کے ڈبے کی قیمت میں صرف اعشاریہ 32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے انڈے کس طرح کھائیں؟ جانیں کچھ زبردست ترکیبیں
انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری
جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا:عائشہ عمر
میں نے رمیز راجا کو عہدے سے نہیں ہٹوایا: نجم سیٹھی
مصری صدر کا روس کو خفیہ طور پر 40 ہزار راکٹس دینے کا منصوبہ
کوئٹہ: کچلاک میں پولیس آپریشن، ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید
لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ جان لی
آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی قرارداد منظور، 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان
کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق
(ن) لیگ کے اکاؤنٹ سے بیٹی کی تصویر پوسٹ ہونے پر ارمینا کے شوہر پھٹ پڑے