اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے کے متوقع اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑے یا نہ توڑے، ہر صورت میں سیاسی نقصان ان کا ہے۔ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر جس نے ایف آئی آر درج نہ کی، وہ اسمبلیاں توڑے گا؟انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا تسلسل پاکستان اور معیشت کی ضرورت ہے، الیکشن ہو بھی جائیں تب بھی عمران خان کی فسادی سوچ تبدیل نہیں ہو گی۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا الیکشن نہیں بلکہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پنجاب اور خیبر پختوانخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے، اس سلسلہ میں لبرٹی چوک میں اجتماع منعقد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صحافیوں اور تجزیہ نگاروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوں گی وہ آج میری تقریر کا انتظار کریں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کے فیصلے پر پرویز الہٰی کی تائید بھی حاصل ہو گی۔
تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے انڈے کس طرح کھائیں؟ جانیں کچھ زبردست ترکیبیں
انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری
جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا:عائشہ عمر
میں نے رمیز راجا کو عہدے سے نہیں ہٹوایا: نجم سیٹھی
مصری صدر کا روس کو خفیہ طور پر 40 ہزار راکٹس دینے کا منصوبہ
کوئٹہ: کچلاک میں پولیس آپریشن، ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید
لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ جان لی
آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی قرارداد منظور، 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان
کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق
(ن) لیگ کے اکاؤنٹ سے بیٹی کی تصویر پوسٹ ہونے پر ارمینا کے شوہر پھٹ پڑے