اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ ایمن سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے شوبز میں قدم رکھنے پر جو رشتے دار تنقید کرتے تھے اب وہی لوگ اُن سے سیلفی مانگتے ہیں۔حال ہی میں ایمن سلیم نے برطانوی معروف میزبان شیوانی کی جانب سے ریکارڈ کی گئی پوڈ کاسٹ میں حصہ لیا ہے۔اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ اپنی ڈگری کے لیے امریکا گئی تھیں، انہوں نے دبئی میں ملازمت بھی کی ہے، اس طرزِ زندگی پر اُن کے رشتے داروں نے بہت منفی باتیں بھی کی تھیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو اُنہیں مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ایمن سلیم کا بتانا تھا کہ کیوں کہ دن بہ دن اب اُن کی شہرت میں اضافہ ہو رہا ہے اس لیے اُن پر تنقید کرنے والے اب کال کر کے سیلفیز بنوانے کا کہتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ہیں۔
تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے انڈے کس طرح کھائیں؟ جانیں کچھ زبردست ترکیبیں
انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری
جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا:عائشہ عمر
میں نے رمیز راجا کو عہدے سے نہیں ہٹوایا: نجم سیٹھی
مصری صدر کا روس کو خفیہ طور پر 40 ہزار راکٹس دینے کا منصوبہ
کوئٹہ: کچلاک میں پولیس آپریشن، ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید
لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ جان لی
آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی قرارداد منظور، 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان
کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق
(ن) لیگ کے اکاؤنٹ سے بیٹی کی تصویر پوسٹ ہونے پر ارمینا کے شوہر پھٹ پڑے