عثمان بٹ کو دپیکا ، شاہ رُخ کا گانا ’بے شرم رنگ‘ کیسا لگا؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستانی فلم، ٹیلی ویژن اور تھیٹر کے معروف اداکار، مصنف اور کوریوگرافر عثمان خالد بٹ نے بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور کنگ خان، شاہ رُخ خان پر فلمائے گئے گانے ’بے شرم رنگ ‘ پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور شاہ رُخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا گانا ’ بے شرم رنگ‘ پچھلے دنوں ہی ریلیز کیا گیا ہے۔اس گانے کا ریلیز ہونا ہی تھا کہ بھارتی یوٹیوبرز اور ناقدین ناصرف اس کی عکس بندی، دپیکا اور شاہ رُخ کے بولڈ انداز بلکہ گانے کے بول اور تھیم پر بھی خوب تنقید کر رہے ہیں۔ایسے میں عثمان خالد بٹ نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں لکھا ہے کہ یہ گانا سننےکے بعد میرے ذہن میں جو سب سے پہلےخیال آیا وہ یہ تھا کہ اِنہوں نے جگجیت سنگھ کی مشہور غزل ’ کوئی فریاد‘ کے ساتھ یہ کیا کِیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں