اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزراء نے عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل پر ردعمل دیدیا۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کیلئے تاریخی نہیں حوصلہ چاہئے۔ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ دیکھیے گا ایک ہفتے میں کیسا یوٹرن آتا ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں جمعہ 23 دسمبر کو توڑنے کا اعلان کردیا۔عمران خان کے اعلان پر ردعمل دینے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کیلئے تاریخیں نہیں دینا پڑتیں، حوصلہ کرنا پڑتا ہے، عمران خان کا کھانا پینا اور روزگار 2 اسمبلیوں سے جڑا ہوا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے پاکستان کے عوام پر حملہ کرسکتے ہیں، یہ شور اس لئے ہے کہ ان کی چوری کا شور کم ہوسکے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ احتساب نہیں کرنے دے رہے تھے تو اسمبلیاں کیوں نہیں توڑیں؟، آپ کے پاس اختیار تھا آپ نے احتساب کیوں نہیں کیا؟۔انہوں نے کہا کہ اقتدار جانے کے بعد عمران خان ذہنی مریض بن گئے ہیں، آج بھی کوئی نئی بات نہیں کی، عوام اور میڈیا کا وقت ضائع کیا، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویز الہیٰ کرپشن کررہے ہیں چار دن مزید کرلیں گے، اسمبلیاں توڑنے کیلئے 23 دسمبر تک جانے کی کیا ضرورت ہے، آج اسمبلیاں توڑ دیں۔ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے پاس پرویز الٰہی کو دینے کیلئے اب کچھ نہیں، دیکھیے گا ایک ہفتے میں کیسا یوٹرن آئے گا، پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا کہنا ہے کہ آئینی آپشن اختیار کرنا چاہئے۔
تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے انڈے کس طرح کھائیں؟ جانیں کچھ زبردست ترکیبیں
انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری
جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا:عائشہ عمر
میں نے رمیز راجا کو عہدے سے نہیں ہٹوایا: نجم سیٹھی
مصری صدر کا روس کو خفیہ طور پر 40 ہزار راکٹس دینے کا منصوبہ
کوئٹہ: کچلاک میں پولیس آپریشن، ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید
لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ جان لی
آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی قرارداد منظور، 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان
کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق
(ن) لیگ کے اکاؤنٹ سے بیٹی کی تصویر پوسٹ ہونے پر ارمینا کے شوہر پھٹ پڑے