طیارے میں دوران پرواز شدید جھٹکے،36مسافر زخمی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)طیارے میں دوران پرواز شدید جھٹکے،36مسافر زخمی، تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کی ائیر لائنز کے ایک طیارے میں شدید جھٹکے لگنے کی وجہ سے 36 مسافرزخمی ہوگئے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی ریاست ہوائی کے شہر ہونولولو جانیوالی ایک پرواز کی شدید جھٹکوں کے بعد باحفاظت لینڈنگ ہوگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیارہ مسافروں کو شدید چوٹیں آئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ ہوائین ائیر لائنز کے ترجمان نے بتایا کہ اس مسافر طیارے میں 278 مسافر جبکہ عملے کے دس افراد سوارتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں