عائشہ عمر اور فیا خان بھی شنیرا اکرم کی حمایت میں بول پڑیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سماجی کارکن، سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے فیروز خان کو بیٹی کے ہمراہ سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ٹوکا تو سوشل میڈیا پر دورانِ سفر احتیاطی تدابیر نہ اختیار کرنے کی صورت میں حادثات کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی۔اداکارہ عائشہ عمر اور ماڈل فیا خان بھی شنیرا اکرم سے متفق نظر آئیں اور دونوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے کار حادثات کی رُوداد سناتے ہوئے سیٹ بیلٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 7 برس قبل وہ اس وقت کار حادثے کا شکار ہوئی تھیں، جب وہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بغیر سیٹ بیلٹ سفر کر رہی تھیں، اس حادثے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئیں اور ان کی 4 ہڈیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے ڈاکٹرز کے مطابق اگر انہوں نے اس وقت سیٹ بیلٹ پہنی ہوئی ہوتی تو انہیں اس قدر چوٹ نہ آتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں