معلومات کے دس ہزا ر نقاط والا اے آر اسمارٹ گلوب

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)معلومات کے دس ہزا ر نقاط والا اے آر اسمارٹ گلوب۔تفصیلات کے مطابق کراہ راض ماڈل گلوب بنایا گیا ہے جس پر برقی پین رکھتے ہیں وہاں کی تاریخ اور ان گنت معلومات سامنے آجاتی ہے۔ اس طرح پورے گلوب پر کوئی دس ہزار مقامات ایسے ہیں جہاں سے مختلف شعبوں کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تمام ڈیٹا کو آسان انداز میں ایپ کی بدولت فون، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر پردکھایا جاسکتاہے۔ اس طرح بچے بہت دیر تک اس سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور اپنی معلومات بڑھاسکتے ہیں۔ فی الحال کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر اس کاچند جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں