اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی پر آئندہ ماہ بھی سارا ریلیف عوام کو نہیں دے گی۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق اگلے 2 ماہ میں ڈیزل پر 20 روپے فی لیٹر مزید پیٹرولیم لیوی بڑھائی جائے گی، ٹیکس محصولات ہدف حاصل نہ ہوا تو سیلز ٹیکس لگایا جائے گا۔آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی عائد کرنے کا معاہدہ ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے 7 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگیا تھا۔اس طرح لائٹ ڈیزل 10 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 169 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 10 روپے کمی کے بعد 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگیا تھا۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف دینے کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی تھی۔ وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی تھی۔
تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے انڈے کس طرح کھائیں؟ جانیں کچھ زبردست ترکیبیں
انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری
جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا:عائشہ عمر
میں نے رمیز راجا کو عہدے سے نہیں ہٹوایا: نجم سیٹھی
مصری صدر کا روس کو خفیہ طور پر 40 ہزار راکٹس دینے کا منصوبہ
کوئٹہ: کچلاک میں پولیس آپریشن، ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید
لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ جان لی
آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی قرارداد منظور، 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان
کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق
(ن) لیگ کے اکاؤنٹ سے بیٹی کی تصویر پوسٹ ہونے پر ارمینا کے شوہر پھٹ پڑے