اسلام آباد(نیو زڈیسک)انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی دوسری اننگز، کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخر ی میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ یہان یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے اور پاکستان دوسری اننگز میں بیٹنگ کررہاہے۔ کھیل کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی ناکمل دوسری اننگز کا آغاز اکیس رنز کسی نقصان کے بغیر کیا۔ عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے سب سے پہلے انگلینڈ کی برتری کو ختم کیا۔ 53 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری، اظہر علی اپنا آخر ی میچ یادگار نہ بناسکے وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ 54 رنز پر لیچ ہی نے پاکستان کی تیسری وکٹ لی عبداللہ شفیق چھبیس رنز پر آؤٹ ہوئے
