موجیں ہی موجیں 27دسمبرکو عام تعطیل کا اعلان ، نوٹیفکیشن بھی جاری

کراچی ( آن لائن)سندھ حکومت نے شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے باعث صوبے میں 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جبکہ مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کو 26 دسمبر کی بھی چھٹی دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت نے صوبے میں چھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، جس کے مطابق سندھ میں 26 دسمبر کو مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کو چھٹی ہوگی جبکہ 27دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں عام تعطیل ہوگی ، اس طرح مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے میں 3چھٹیاں مل گئی ہیں کیونکہ 25 دسمبر اتوار کے روز چھٹی ہوتی ہے جبکہ 26 اور 27 کو سندھ حکومت نے چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں