اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستانی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے فیفا ورلڈکپ 2022 کا فائنل میچ دیکھنے کے دوران مشہور کھلاڑی کے ساتھ اپنی سیلفی شیئر کردی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے سابق برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکم کے ساتھ سیلفی لے کر پوسٹ کی۔مہوش حیات نے ڈیوڈ بیکم کے ساتھ اپنی تصویر کو ’سیلفی آف دی ایئر‘ قرار دیا۔اداکارہ کی اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین اس پر خوب دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ارجنٹینا نے 36 سال بعد قطر میں ہونے والا فٹ بال ورلڈ کپ جیتا ہے، فائنل میں کانٹے کا مقابلہ ہوا اور فرانس کو پنالٹی کک پر شکست ہوئی۔ارجنٹینا کی جیت پر بالی ووڈ اور پاکستانی فنکار بھی خوش نظر آئے، کئی فنکاروں نے اسٹیڈم میں بیٹھ کر براہ راست ورلڈکپ کا فائنل دیکھا، تو کسی نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا۔
تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے انڈے کس طرح کھائیں؟ جانیں کچھ زبردست ترکیبیں
انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری
جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا:عائشہ عمر
میں نے رمیز راجا کو عہدے سے نہیں ہٹوایا: نجم سیٹھی
مصری صدر کا روس کو خفیہ طور پر 40 ہزار راکٹس دینے کا منصوبہ
کوئٹہ: کچلاک میں پولیس آپریشن، ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید
لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ جان لی
آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی قرارداد منظور، 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان
کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق
(ن) لیگ کے اکاؤنٹ سے بیٹی کی تصویر پوسٹ ہونے پر ارمینا کے شوہر پھٹ پڑے