اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا پل عبور کرنے دیں، پھر پی ڈی ایم قیادت دوسرے آپشنز پر غور کرے گی، پرویز الہٰی خود کہتے ہیں 90 فیصد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں آج کابینہ میٹنگ ہے، ہم بذریعہ ویڈیو لنک شامل ہو رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، کسی پاگل اور ضدی کے پیچھے لگ کر ملک کو کسی حادثے کا شکار نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی نذر نہیں کیا جائے گا۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری صاحب آپ کے گھر کے حالات کافی خراب ہیں، آپ اپنے گھر کی خبر لیں، اپنی منجی تھلے ڈانگ پھیریں۔اُن کا مسلم لیگ ن کے بانی رہنما سے متعلق بات کرتے کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کی تاریخ نہیں دے سکتا لیکن وہ واپس ضرور آئیں گے۔
تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے انڈے کس طرح کھائیں؟ جانیں کچھ زبردست ترکیبیں
انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری
جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا:عائشہ عمر
میں نے رمیز راجا کو عہدے سے نہیں ہٹوایا: نجم سیٹھی
مصری صدر کا روس کو خفیہ طور پر 40 ہزار راکٹس دینے کا منصوبہ
کوئٹہ: کچلاک میں پولیس آپریشن، ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید
لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ جان لی
آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی قرارداد منظور، 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان
کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق
(ن) لیگ کے اکاؤنٹ سے بیٹی کی تصویر پوسٹ ہونے پر ارمینا کے شوہر پھٹ پڑے