ہمیں معلوم ہے جو کیا وہ اسپیشل ہے: بین اسٹوکس

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ جو کیا ہے وہ کافی اسپیشل ہے، اس کارنامے پر پوری ٹیم کو فخر ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے کہا کہ برصغیر میں کھیلنے کی حکمتِ عملی کے بارے میں یہاں سیکھنے کو ملا، اس سیریز میں جو حکمتِ عملی اپنائی اس نے فائدہ دیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں ٹاس ہار کر بولنگ کرنا ایک چیلنج تھا، برصغیر کی کنڈیشنز میں ٹاس کا کردار کافی اہم ہوتا ہے۔انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ یہاں چوتھی اننگز میں بیٹنگ کرنا اچھا تجربہ رہا، اس فتح میں اسکواڈ کے ہر ممبر نے اپنا کردار ادا کیا ہے، ریحان احمد ڈیبیو پر توقعات کے پریشر سے آزاد تھے۔بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں فلیٹ وکٹ تھی تو ساتھیوں کو کہا فلیٹ وکٹ کو انجوائے کریں، صرف چوکے چھکے ہی ضروری نہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں مگر تفریح بھی ضروری ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ کتنی مقبول ہے۔واضح رہے کہ آج انگلینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔پاکستان ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اس سے قبل 1960ء میں ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہاری تھی۔ؤ ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل 4 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی ہے۔انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ سے قبل پاکستان ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا سے بھی ایک ٹیسٹ ہارا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں