اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے پاکستان کی کرکٹ میں ایک نئی روایت قائم کردی۔ وہ کراچی ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہونے والے کرکٹر اظہر علی کے پاس کیک لے کر پہنچ گئے۔اعجاز احمد ناردرن کے کوچ کی حیثیت سے کراچی میں موجود ہیں، انہوں نے اظہر علی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اپنی بیٹی کو خصوصی طور پر لاہور سے بلایا۔احمد بیٹی کے ہمراہ کیک لے کر اظہر علی کے پاس ہوٹل پہنچ گئے، اعجاز احمد اور ان کی بیٹی نے اظہر علی اور ان کے اہلِ خانہ کے ہمراہ کیک کاٹا۔اس موقع پر اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ اظہر علی ہمارے سامنے کرکٹ کھیلتے ہوئے قومی ٹیم تک پہنچے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم اور ڈومیسٹک میں اظہر علی میری کوچنگ میں بھی کھیلے ہیں۔ ان کی شخصیت پر بات کرتے ہوئے اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ اظہر علی اچھے کرکٹر ہی نہیں ایک نفیس انسان بھی ہیں، اظہر علی کی خدمات کو سراہنے کے لیے خود ان کے پاس گیا۔اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ اظہر علی کے لیے نیک خواہشات ہیں اور وہ آئندہ زندگی میں بھی کامیاب ہوں۔کیک لانے اور خراجِ تحسین پیش کرنے پر اظہر علی اور ان کی فیملی نے اعجاز احمد اور ان کی بیٹی کا شکریہ ادا کیا۔
تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے انڈے کس طرح کھائیں؟ جانیں کچھ زبردست ترکیبیں
انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری
جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا:عائشہ عمر
میں نے رمیز راجا کو عہدے سے نہیں ہٹوایا: نجم سیٹھی
مصری صدر کا روس کو خفیہ طور پر 40 ہزار راکٹس دینے کا منصوبہ
کوئٹہ: کچلاک میں پولیس آپریشن، ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید
لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ جان لی
آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی قرارداد منظور، 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان
کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق
(ن) لیگ کے اکاؤنٹ سے بیٹی کی تصویر پوسٹ ہونے پر ارمینا کے شوہر پھٹ پڑے