انوشکا شرما کا اسپورٹس برانڈ پر اظہار برہمی کا ڈراپ سین ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے نامور اسپورٹس برانڈ کو بغیر اجازت تشہیر کے لیے اپنی تصاویر استعمال کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا تو اسپورٹس برانڈ نے بھی وضاحت پیش کردی جس نے سوشل میڈیا صارفین کو مزید الجھن میں ڈال دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر مذکورہ اسپورٹس برانڈ نے اداکارہ انوشکا شرما کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی۔پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، جس میں چند دستاویزات دیکھے جاسکتے ہیں جن پر ’خفیہ‘ لکھا ہوا ہے تاہم ان دستاویزات کی سرخی سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اداکارہ انوشکا شرما اور مذکورہ برانڈ کے مابین معاہدے کے دستاویزات ہیں۔اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں اسپورٹس برانڈ نے انوشکا شرما کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں پہلے پہنچ جانا چاہیئے تھا، کیا ہم اب چیزوں کو مزید آگے بڑھا سکتے ہیں؟‘اس پوسٹ کے چند منٹ بعد ہی اداکارہ انوشکا شرما نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتا دیا کہ وہ اس معاہدے کے بارے میں سوچ رہی ہیں، تاہم اگلے ہی لمحے انہوں نے انسٹا اسٹوری پر ڈیل طے ہوجانے کی خبر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں