بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ آپریشن میں 25 دہشتگرد ہلاک، 10 گرفتار، آئی ایس پی آر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ آپریشن میں 25 دہشتگرد ہلاک، 10 گرفتار، آئی ایس پی آر،تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بنوں میں سی ٹی ٹی کمپاؤنڈ میں فائرنگ کے تبادلے میں پچیس دہشگرد مارے گئے، سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار شہید ہوئے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پرباہرسے کوئی حملہ نہیں ہوا سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہی دہشتگردوں نے یہ صورتحال پیدا کی۔انہوں نے کہا کہ بنوں میں زیر تفتیش دہشتگردوں میں سے ایک نے سی ٹی ڈی نوجوان کا ہتھیار لیا تھا، انہوں نے فرار کی کوشش کی جس کو ناکام بنایا گیا اور مطالبے کو رد کردیاگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں