دانتوں کی شکل اور آدمی کی شخصیت میں کیا تعلق ہے؟ برطانوی ڈینٹسٹ نے دلچسپ معلومات شیئر کردیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دانتوں کی شکل اور آدمی کی شخصیت میں کیا تعلق ہے؟ ایک برطانوی ڈینٹسٹ نے اس حوالے سے دلچسپ معلومات دی ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ڈاکٹر ساحل پٹیل نامی اس کاسمیٹک ڈینٹسٹ نے برطانوی اخبار دی سن کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ جن لوگوں کے دانت مربع شکل کے ہوں وہ بہت پرسکون مزاج کے لوگ ہوتے ہیں۔ یہ لوگ تجربہ کار، سنجیدہ اور پختہ کار ہوتے ہیں اور جو بھی کرتے ہیں ، مہارت کے ساتھ کرتے ہیں۔ڈاکٹر ساحل نے بتایا کہ جن لوگوں کے دانت مثلث نما ہوتے ہیں وہ آزاد منش اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور دوسروں پر غالب رہنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ جارح مزاج اور مضبوط ہوتے ہیں تاہم اپنے لاپروا مزاج کی وجہ سے ان میں ثابت قدمی کم ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ساحل پٹیل کا کہنا تھا کہ بیضوی شکل کے دانت زندہ دلی اور نسوانیت کی علامت ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں بیضوی شکل کے دانتوں والے لوگ مثبت سوچ کے حامل ہوتے ہیں اور ان کی شخصیت میں ایک کشش ہوتی ہے۔ ان کی سماجی زندگی بہت اچھی ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ساحل نے بتایا کہ دانتوں کی سب سے زیادہ پائی جانے والی شخص لمبوتری بیضوی ہے۔ جن لوگوں کے دانت اس شکل کے ہوں وہ بھی پرسکون اور لطیف مزاج ہوتے ہیں اور جدت پسند ہوتے ہیں۔یہ لوگ اپنی دوستانہ فطرت کی وجہ سے دوسروں کو اپنی طرف مائل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں