اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نے بنوں اور دیگر دہشتگردوں کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ، دہشتگردی قومی سلامتی کا حساس مسئلہ ہے جس کے تدارک کیلئے اجتماعی سوچ اور لائحہ عمل کی ضرورت ہے، دہشتگردی کے ذریعے افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش سختی سے کچل دیں گے، دہشتگردوں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کی بیرونی سہولت کاری اور پناہ گاہوں کا بھی سدباب کریں گے، قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ دہشتگردی کا خاتمہ کر کے رہے گی، شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے، ردالفساد اور ضرب عضب دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات تھے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلح افواج، پولیس،رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، امن و امان کی بنیادی ذمہ داری صوبوں کی ہے، وفاق آنکھیں بند نہیں کرسکتا۔وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف برسرِپیکار فورسز کے جذبے اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ امن وامان کی بنیادی ذمہ داری صوبوں کی ہے لیکن وفاق ان مسائل پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا، دہشتگردی کے مقابلے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی صلاحیت اور استعدادکار میں اضافہ دہشتگردی کے خاتمے میں اہم ہے، وفاق صوبوں میں انسداد دہشتگردی فورس اور ڈپارٹمنٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیت بہتر بنانے میں معاونت کرے گا، خیبرپختونخوا کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی ازسرنو تشکیل پر کام کریں گے اور اپنی فورسز کی تمام ضروریات پوری کریں گے، فورسز کو جدید اسلحہ کی فراہمی اور پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دی جائے گی۔
تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے انڈے کس طرح کھائیں؟ جانیں کچھ زبردست ترکیبیں
انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری
جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا:عائشہ عمر
میں نے رمیز راجا کو عہدے سے نہیں ہٹوایا: نجم سیٹھی
مصری صدر کا روس کو خفیہ طور پر 40 ہزار راکٹس دینے کا منصوبہ
کوئٹہ: کچلاک میں پولیس آپریشن، ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید
لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ جان لی
آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی قرارداد منظور، 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان
کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق
(ن) لیگ کے اکاؤنٹ سے بیٹی کی تصویر پوسٹ ہونے پر ارمینا کے شوہر پھٹ پڑے