صادق خان تیسری بار لندن کے میئر کا انتخاب لڑیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صادق خان تیسری بار لندن کے میئر کا انتخاب لڑیں گے۔ لیبر پارٹی نے صادق خان کو 2024 کے میئر لندن کے الیکشن کا امیدوار چن لیا ہے۔لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق صادق خان پہلی بار 2016 اور دوسری بار 2021 میں میئر لندن منتخب ہوئے۔ صادق خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لندن کا میئر ہونا دنیا کی سب سے بہترین نوکری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں