اسلام آباد( نیوز ڈیسک )بھارتی ویب سیریز متھیا میں ریحا راج گرو کا کردار ادا کرنے والی اونتیکا دسانی کا کہنا ہے کہ بھاگیاشری کی بیٹی ہونے سے کام نہیں ملتا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پرفارم کرنے کی اہلیت ہونے کے ساتھ ساتھ کردار میں خود کو فٹ کرکے پیش کرنے سے کام ملتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کام نہ ملنے کی وجہ اقربا پروری کی نہ ختم ہونے والی بحث ہے۔ فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل بزنس اور مارکیٹنگ کی ڈگریاں حاصل کیں اور کارپوریٹ سیکٹر میں نوکری بھی کی۔سینئر اداکارہ بھاگیاشری کی بیٹی نے کہا کہ اداکاری میں آنے کا خیال میرے ذہن میں پہلے سے موجود تھا لیکن میں نے خود کو حالات پر چھوڑ دیا۔اپنے دورہ لکھنو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پڑھائی میں کافی محنت کی اور کالج میں ٹاپ کیا جس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن گئی اسکالرشپ حاصل کی۔ جس کے بعد تین برس کارپوریٹ سیکٹر میں ملازمت کی۔اداکاری میں قسمت آزمائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک طور پر اپنا کام کررہی تھی لیکن اپنے کام سے بہت زیادہ خوش نہیں تھی، میرے بھائی اداکار ابھیمانیو دسانی نے مجھے کہا کہ کچھ ورکشاپ میں شرکت کرو۔جس کے دوسرے دن ایسا ہی کیا، مجھے یہ سب کچھ بہت پسند آیا اور میں نے فیصلہ کیا کہ یہ ٹھیک ہے، لیکن میں کام کے لیے خاندان کا نام یا اداکارہ کی بیٹی ہونے کی بنا پر اقربا پروری کی بحث میں نہیں پڑنا چاہتی۔اسی لیے میں نے خود کو الگ تھلگ رکھا، میں خوش ہوں کہ میں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور ملازمت کا تجربہ بھی حاصل کیا ہے جو میری آئندہ زندگی میں کام آئے گا۔
تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے انڈے کس طرح کھائیں؟ جانیں کچھ زبردست ترکیبیں
انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری
جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا:عائشہ عمر
میں نے رمیز راجا کو عہدے سے نہیں ہٹوایا: نجم سیٹھی
مصری صدر کا روس کو خفیہ طور پر 40 ہزار راکٹس دینے کا منصوبہ
کوئٹہ: کچلاک میں پولیس آپریشن، ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید
لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ جان لی
آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی قرارداد منظور، 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان
کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق
(ن) لیگ کے اکاؤنٹ سے بیٹی کی تصویر پوسٹ ہونے پر ارمینا کے شوہر پھٹ پڑے