بنوں،دومسلح گروپوں میں خوفناک تصادم،3 افراد جاں بحق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بنوں،دومسلح گروپوں میں خوفناک تصادم،3 افراد جاں بحق، بنوں کے علاقے جانی خیل میں دومسلح گروپوں کے ارکان کا آمنا سامنا ہوا اور تصادم کے باعث فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں ایک شخص کی شناخت عطااللہ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق اسحاق گروپ سے تھا جبکہ مزید دو جاں بحق افراد کا تعلق اختر محمد گروپ سے تھا۔ جاں بحق افراد کو فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں