رنویر سنگھ کس طرح کی فلم کرنا چاہتے ہیں؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ میں اب ’واستو‘ اور ’اسکارفیس‘ کی طرح گینگسٹر فلم کرنا چاہتا ہوں۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے بعد میں اسکرپٹ کے انتخاب میں تبدیلی لایا ہوں، اب ایسی فلموں سے جڑنا چاہتا ہوں جو تھیٹر کے تجربے سے جوڑ کر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ غیرمتوقع طور پر کچھ فلمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں پھر بھی ہم تھیٹر سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، اس لئے میں اپنے آپ کو ان فلموں سے ہی جوڑنا پسند کروں گا جو بڑے اسکرین کے تجربے کے لیے ہوں۔رنویر سنگھ نے مزید کہا کہ میں تھیٹر دیکھنے کے مقصد کو آگے بڑھانا چاہتا ہوں، اس لئے ان فلموں کا حصہ بننا چاہوں گا جو شائقین کو سینما گھروں کی طرف کھینچ سکیں۔بالی ووڈ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ آنے والے وقت میں گینگسٹر فلم کرنا پسند کریں گے، وہ اسکارفیس یا واستو جیسی کوئی فلم کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں