اسلام آباد( نیوز ڈیسک )نیوزی کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قومی اسکواڈ میں تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کامران غلام کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کرنے والے محمد علی کے ساتھ ساتھ فہیم اشرف بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ فاسٹ بولر حارث رؤف انجری سے مکمل نجات حاصل نہیں کر سکے، جس کی وجہ سے انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، تاہم انگلینڈ کے خلاف ملتان اور کراچی ٹیسٹ مس کرنے والے نسیم شاہ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔ نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، جہاں سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں جبکہ دوسرا 3 جنوری سے ملتان میں ہوگا۔
تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے انڈے کس طرح کھائیں؟ جانیں کچھ زبردست ترکیبیں
انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری
جس سے میری بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا:عائشہ عمر
میں نے رمیز راجا کو عہدے سے نہیں ہٹوایا: نجم سیٹھی
مصری صدر کا روس کو خفیہ طور پر 40 ہزار راکٹس دینے کا منصوبہ
کوئٹہ: کچلاک میں پولیس آپریشن، ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید
لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ جان لی
آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی قرارداد منظور، 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان
کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق
(ن) لیگ کے اکاؤنٹ سے بیٹی کی تصویر پوسٹ ہونے پر ارمینا کے شوہر پھٹ پڑے