واشنگٹن، یوکرینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )روس کے یوکرین پر حملے کے بعد اپنے پہلے بیرون ملک دورے پر واشنگٹن پہنچنے والے یوکرین کے صدر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران صدر بائیڈن نے یوکرین کی دفاعی صلاحیت مضبوط کرنے کا اعلان کیا۔روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے یوکرینی صدر کا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہےم ۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا 1 ارب 85 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد یوکرین کو فراہم کرے گا، یوکرین کو پیٹریاٹ ایئرڈیفنس سسٹم دیئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں