گیمبیا، حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )افریقی ملک گیمبیا میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حکومت گرانے کی سازش میں ملوث 4 فوجی اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق صدر ایڈاما بیرو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے والے 3 اہلکار فرار ہوگئے ہیں۔حکومت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ بغاوت کی اس کوشش کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔گیمبیا مغربی افریقہ کا بڑا مستحکم ملک ہے جو اپنے ساحلوں اور جنگلی حیات کی وجہ سے چھٹیاں منانے والوں میں مقبول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں