چکوال:سردار آفتاب اکبر کے پی پی اکیس سے امیدوار ہونے کی صورت میں سردار گروپ کے ووٹ مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ملنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔تاہم مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری سلطان علی حیدر ہی ہیں۔
چکوال:پی ٹی آئی کے راہنما یاسر ہمایوں سرفراز راجہ اس نشست پر بظاہر انتخابات میں حصہ لینے کے خواہاں نہیں۔ممکن ہے عین وقت پر” پارٹی حکم ” کو بیانیہ بنا کر انتخابات میں حصہ لیں ۔وہ سمجھتے ہیں کہ وہ وزیر اعلی یا اسپیکر کے لئے موزوں ترین ہیں۔بصورت دیگر وہ قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔
چکوال:چوہدری سلطان حیدر علی ،شہریار اعوان اور ملک تنویر اسلم سیتھی سردار غلام عباس کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں اور پارٹی قیادت کو بارہا باور کرارہے ہیں کہ سردار غلام عباس کے بغیر چکوال میں مسلم لیگ ن کچھ بھی نہیں۔
چکوالین نیوزنیٹ ورک اسٹوڈیو سے پروگرام سیاسی گل بات کے میزبان خواجہ بابر سلیم محمود،مہمان مسلم لیگ ن کے مقامی راہنما چوہدری ضمیر خان،تجزیہ کار خواجہ دانیال سلیم اور عبدالخالق درویش کا اظہار خیال۔