اسلام آباد: جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے ہیں کہ اختلافی نوٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ فیصلہ 4/3 کا ہے، اقلیت کسی قانون کے تحت خود کو اکثریت کا دعویٰ نہیں کر سکتی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے پنجاب اور کے پی کے انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف عمران خان کی درخواست کی سماعت کی۔
ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یوآئی ف نے کیس میں پارٹی بننے کی متفرق درخواست دائر کردی۔
پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جسٹس جمال کے ریمارکس کےبعد فل کورٹ بنائی جائے۔
جسٹس جمال نے کہا کہ فل کورٹ کیوں ؟ وہی 7 ججز بنچ میں بیٹھنے چاہئیں