اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جو قانون بناتی ہے اس پر عمل کرنا سب کا فرض ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
اس موقع پر صحافی کی جانب سے رانا ثنااللہ سے سوال پوچھا گیا کہ کیا پارلیمان اتنا کمزور ہے کہ سیاستدانوں کو عدالت آنا پڑتا ہے؟
اس کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں فیصلے ہو رہے ہیں، کل ہوئے ہیں ناں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ جو قانون بناتی ہے اس پرعمل کرنا سب کا فرض ہے۔