پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 سے20 روپے فی لیٹرکمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے جس کے باعث پاکستان میں یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا تخمینہ ہےکہ ملک میں ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےکہ اس بات کا امکان ہے کہ حکومت قیمتوں میں ردوبدل نہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں