ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہے: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اعتراف

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں بہت زیادہ مہنگائی کا اعتراف کرلیا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہے، ہم بین الاقوامی ادائیگی مسلسل کر رہے ہیں لیکن ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے، ذخائر میں گزشتہ پانچ ہفتے سے بہتری ہو رہی ہے، گزشتہ جمعہ کو ذخائر 10 ارب ڈالرز پر لائے، کوشش ہے جون تک ذخائر کو 13 ارب ڈالرز تک لے جائیں۔

انہوں نےکہا کہ چین کو جو 2 ارب ڈالرز واپس کیے وہ دونوں واپس آگئے اور مزید کچھ آرہے ہیں جب کہ آئی ایم ایف سے ٹیکنیکل باتیں مکمل ہو چکی ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ 2017 میں پاکستان کی معیشت 24 نمبر پر تھی جو 2022 میں 47 ویں بن گئی، یہ پانچ سال میں کیا ہو گیا جو معیشت اتنی نیچے چلی گئی، ہم نااہلی اور غلط پالیسی کی وجہ سے یہاں آ گئے ہیں، ہم نےگزشتہ حکومت کے معاہدے کو ریورس کیا جس کی ہم بڑی قیمت ادا کر رہے ہیں، انہوں نے معیشت کو تباہ کر دیا، اب معیشت پر سیاست کرنا بند کریں اور معاشی روڈ میپ بنائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں