ہارٹ اٹیک کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرنے والی بہترین غذا

ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض سے خود کو بچانا چاہتے ہیں تو مخصوص غذا کا استعمال مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

برٹش میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ Mediterranean ڈائٹ کا استعمال ہارٹ اٹیک، فالج یا دل کی شریانوں سے جڑے دیگر امراض کا خطرہ کم کر دیتا ہے
حیرہ روم کے خطے کے رہائشیوں کی یہ عام غذا پھلوں، سبزیوں، اجناس، گریوں، مچھلی، زیتون کے تیل وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے (سرخ گوشت کا استعمال بہت کم کیا جاتا ہے)۔

اس غذا کو پہلے بھی مختلف امراض جیسے امراض قلب، ذیابیطس اور موٹاپے کی روک تھام کے لیے بہترین تصور کیا جاتا تھا۔

مگر یہ واضح نہیں تھا کہ ذیابیطس، ذیابیطس ٹائپ 2، ہائی بلڈ پریشر یا کولیسٹرول کے شکار افراد کو اس طرح کی غذا کے استعمال سے کس حد تک فائدہ ہو سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں